۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
رونمایی از کتاب کار «یاران آفتاب» ویژه پیش دبستانی ها

حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین کلباسی نے کہا کہ مہدویت کے خصوصی مرکز نے حالیہ برسوں میں،نوعمر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف علمی موضوعات کو ترتیب دیا ہے امید کرتے ہیں کہ وزارت تعلیم ان موضوعات سے تعلیمی میدان میں استفادہ کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہدویت کے خصوصی مرکز قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی نے اس مرکز کے ادارۂ اطفال کی طرف سے نوعمر بچوں کے لئے شائع کردہ 4 جلدوں پر مشتمل ورک بک "یاران آفتاب" کی تقریب رونمائی سے خطاب کے موقع پر امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے،بانی انقلاب اسلامی کے تربیتِ دینی کے رہنما اصولوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ امام خمینی(رح)نے فرمایا کہ تعلیم و تربیت کا آغاز پرائمری اسکول سے کرو یونیورسٹی سے شروع کرنے کی صورت میں دیر ہو جائے گی۔

حوزہ علمیہ قم کے مہدویت کے خصوصی مرکز کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیم و تربیت کے میدان میں نوعمر بچوں اور نوجوانوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے حجۃ الاسلام و المسلمین قرائتی کی طرف سے نوعمر بچوں اور نوجوانوں کے لئے اسلامی تعلیم کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ حجۃ الاسلام قرائتی اور مرحوم حجۃ الاسلام راستگو بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کے شعبے کے بانیوں اور محنت کشوں میں سے تھے اور ان کا ہر کام اثر کے اعتبار سے باعث افتخار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہدویت کے خصوصی مرکز نے حالیہ برسوں میں،نوعمر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف علمی موضوعات کو ترتیب دیا ہے امید کرتے ہیں کہ وزارت تعلیم ان موضوعات سے تعلیمی میدان میں استفادہ کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .